گلگت بلتستان: محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد بڑھادی گئی

594
Young doctors

اسلام آباد: حکومت نے گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں محکمہ صحت  میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافہ کرتے ہوئے حکومت نےاسپیشلسٹ ڈاکٹرز، نرسنگ اور ٹیکنیکل اسٹاف کی ریٹائرمنٹ  کی عمر65 سال مقرر کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے  محکمہ صحت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔