لورالائی میں بس اور پک اپ کے درمیان تصادم، 6 مسافر جاں بحق

449
Collision

لورالائی: لورالائی میں ڈی جی خان روڈ پرمسافربس اورپک اپ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھ مسافرجاں بحق اورچارزخمی ہوگئے ہیں۔

لیویزذرائع کا کہنا تصادم کے نتیجے میں 6مسافر جاں بحق، 4 زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔