عمران خان کے اسپتال میں علاج کو کبیرہ گناہ سمجھتا ہوں، اکرم درانی

266

پشاور:جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما اکرم درانی کا کہنا ہے میری طبیعت سے متعلق عجیب عجیب باتیں پھیلائی گئیں، عمران خان کے اسپتال (شوکت خانم) میں زیر علاج رہنے کو کبیرہ گناہ سمجھتا ہوں۔

اکرم درانی نے کہا کہ عید سے ایک روز قبل میری کمر میں درد ہوا، اسلام آباد میں ڈاکٹر کو چیک کروایا اور ایکسرے کروائے، ڈاکٹرز نے مجھے ایک ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد سے میں گھر پر ہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری صحت کے حوالے سے عجیب عجیب باتیں پھیلائی گئیں، کہا گیا میں دبئی میں ہوں لیکن میں پشاور میں اپنے گھر پر اور صحتمند ہوں، چیئرمین تحریک انصاف کے لوگ میرے ساتھ راستہ نکالنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں، میں اپنی جماعت کے ساتھی اور دوستوں سے کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بحث نہ کریں۔