ریڈیو پاکستان کی نشریات اب 52ملکوں میں سنی جا سکیں گی، مریم اورنگزیب

222
the murder

 اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات اب 52ملکوں میں سنی جا سکیں گی، اداروں کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں، الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی مانیٹرنگ کا آغاز کیا تھا، یہ سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم ہو گا، یہ مانیٹرنگ سسٹم پہلی دفعہ انسٹال کیا گیا ہے۔

فارن میڈیا ڈیجیٹل مانیٹرنگ وال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے مریم اورنگزیب نے کہاکہ  2013سے 2018کے ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، ایک ہفتے بعد حکومت ختم ہو جائے گی اور نگران حکومت آ جائے گی، اسی جذبے کے ساتھ نگران حکومت کو ذمہ داری دیں گے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کا پہلا فیز مکمل ہو چکا ہے، گزشتہ حکومت میں ریڈیو اور ٹی وی کی نیلامی کی باتیں ہوا کرتی تھیں، فارن میڈیا ڈیجیٹل مانیٹرنگ وال سے حالات حاضرہ سے آگاہی حاصل ہو گی، پندرہ ماہ میں ہم نے اکانومی کو ریسکیو کیا۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ کے قریب پہنچایا، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔