اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو ڈیفاٹ سے بچانے کیلئے فیصلے کیے ، پیٹرول مہنگا کرنا مجبوری تھی ہم نے ذمہ دار فیصلہ کیا ہے،عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضاضہ ہوا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سستی شہرت کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کیا ،حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا ،ملک ڈیفالٹ کے دہانےپر تھا موجودہ حکومت نے بچایا،معیشت، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، انفرااسٹرکچر کے منصوبے سامنے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کو بڑھانا عوام کیلئے مشکل ہوتا ہے ہمارے پاس حکومت لینے کے 2 راستے تھے ، ایک ملک کو بچانا دوسرا ریاست کو بچانا ،سر اونچا کر کے کہہ سکتی ہوں کہ جو فیصلہ کیا ملکی استحکام کے لیئے کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں نصب بارودی سرنگوں کا خاتمہ کیا،میں یہاں بیٹھی 15 ماہ کا جواب دےرہی ہوں ،یہ شخص کسی میٹنگ میں نہیں آتا تھا یہ مشکل وقت ہے گزر جائے گا ۔