اسلام آباد: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے 9مئی کو جناح ہائوس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤکے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جمعہ کو طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا ہے اور عمران خان کو جے آئی ٹی نے چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے۔
پولیس کے مطابق عمران خان صرف ایک مرتبہ اب تک پیش ہوئے، جے آئی ٹی کے ممبران کو دھمکانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانے میں شکایت درج ہے۔