نئی دہلی:ہندوستانی ریاست ہریانہ میں نئی دہلی کے قریب ہندو مسلم جھڑپوں کے دوران، گڑگاؤں میں ایک مسجد کے نائب امام سمیت پانچ افراد ہلاک، اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب ایک ہندو مذہبی جلوس مسلم اکثریتی علاقے نوح سے گزرا، جو ملک کے دارالحکومت سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
نوح پولیس کے ترجمان کرشن کمار نے کہا کہ جلوس کا مقصد ایک مندر سے دوسرے مندر جانا تھا لیکن راستے میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کپ مرنے والوں میں سے دوہوم گارڈ کے ارکان تھے، ایک رضاکار فورس جو شہری گڑبڑ کو کنٹرول کرنے میں پولیس کی مدد کر رہی تھی۔ جبکہ ہنگامہ آرائی میں مزید 10 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
پیر کی رات تک، تشدد پڑوسی گروگرام میں پھیل گیا، جہاں آدھی رات کے قریب ایک مسجد کو نذر آتش کیا گیا، جس سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔
دریں اثنا، ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے کہا کہ ضلع میں منگل کو کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔