ہم پاکستان کو  ترقی یافتہ بنانے اور اسکو اوپر لے جانا چاہتے ہیں،آرمی چیف

454

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی اوراسے اوپر لے جاناچاہتے ہیں، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے، اللہ مہربان ہے پاکستان کی ترقی کے لئے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں۔

منرلز سمٹ سے خطاب  کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ کبھی بھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے امن اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رہنا ہی استقامت ہے ،سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر معیشت میں اپنا کردار ادا کریں ، امن اور خوشحالی کے راستے پر رہنا ہی استقامت ہے، سب کی ذمہ داری ہے کہ مل کر معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کے قیام کو یقینی بنایا،ایس آئی ایف سی کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے ہم سرمایہ کار دوست نظام بنائیں گے ۔

آرمی چیف نے کہا کہ بطور قوم ہم سب آگے نکلیں گے محنت کریں گے اللہ ہمیں کامیابی دے گا، ہم ملکر محنت کرکے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار اس اعتماد کے ساتھ یہاں آئیں کہ فوری فیصلے ہونگے اور ان کاسرمایہ ضائع نہیں ہوگا، ملک میں اکنامک گروتھ ہوگی، ان کی مائننگ لائسنسنگ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کار یہاں ایک نئی اقتصادی ٹیکنالوجی لے کر آئیں، صنعتیں بنائیں ہمارے لوگوں کے علم میں اضافہ ہوگا مقامی لوگوں کے مسائل حل ہونگے منرلز کوترقی ملے گی۔