وزیراعظم کا 14 سالہ بچی پر تشدد کا نوٹس، نگران وزیراعلی سے رپورٹ طلب

533
وزیر اعظم نے تمام سیکرٹریز کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے خط لکھ دیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے 14 سال کی بچی رضوانہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو بچی کے علاج کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

 وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ ملزم کون ہے اسے خاطر میں نہ لایا جائے، انصاف کی فراہمی اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ظالم اور قانون شکن کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشرہ ایسی ان دھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔