اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک نگراں وزیراعظم کیلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی، وزیراعظم موزوں ترین امیدوار کیلئے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کریں گے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔