باجوڑ دھماکے کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

1360
security

باجوڑ: باجوڑ دھماکے کے بعد پشاور بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن کے دوران دھماکہ ہوا جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے جبکہ کئی زخمیوں کو پشاور بھی منتقل کیا گیاتھا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پشاور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی اہلکاروں کو تعینات کر دیاگیا ہے اور حساس مقامات کی طرف جانے والے راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کی گئی ہے۔

باجوڑ میں بھی دھماکے کے بعد سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور جائے وقوعہ کی طرف جانے والے راستوں پر تحقیقات کے پیش نظر اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے ۔