افغانستان سے چمن کے راستے منشیات کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

275
drugs

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغانستان سے چمن کے راستے منشیات کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں انسدادمنشیات کے لیے آپریشنز جاری ہیں، اس سلسلےمیں 2علیحدہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر ایک زہار 565 کلو منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں ایک کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے یارو کے قریب کپاس کے کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔کنٹینر سے برآمد ہونےو الی 1550 کلوگرام چرس کپاس کی گانٹھوں میں چھپائی گئی تھی، جسے ملزمان افغانستان سے براستہ چمن  کراچی اسمگل کر رہے تھے۔ اس دوران چمن کے رہائشی2 ملزمان موقع پر گرفتار کرلیے گئے۔

دوسری جانب خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 15 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

اے این ا یف نے ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔