حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 173 افراد کی جان لے لی

488

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ملک بھر میں 173افراد کی جاں بحق ہوگئے۔

این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کری۔ 25 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 173افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32خواتین اور 72بچے شامل ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 67جبکہ خیبرپختونخوا سے 47اور بلوچستان سے 10اموات رپورٹ ہوئیں۔

اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں 21،آزاد کشمیر میں 12،گلگت بلتستان میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مون سون بارشوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 افراد کی جان لے لی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 260افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 110مرد، 76خواتین اور 74بچے شامل ہیں۔ 

مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں 158افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 1485گھروں کو نقصان پہنچا، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 475 مویشی بہہ گئے۔