شہباز شریف مشاورت سے نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کرینگے، مریم اورنگزیب

404

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے آئینی ذمہ داری وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی ہے، وزیر اعظم شہبازشریف تمام اتحادی جماعتوں اور قائد حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت سے نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ  نگران وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کامیں حصہ نہیں ہوں لیکن، وہ دور ختم ہو گیا کہ آپ بند کمروں کے اندرفیصلے کریں، جو بھی نام ہو گااورشارٹ لسٹڈ نام ہوں گے وہ پاکستان کی عوام کے سامنے اورآئین کے مطابق یہ فیصلے ہوں گے اوران کے اعلانات ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  قومی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ بھی وزیر اعظم، کابینہ اوراتحادی جماعتیں مل کر کریں گی اور جب ایسا ہو گاتومیں بطور حکومت کی ترجمان باضابطہ طور پر اس کا اعلان کروں گی۔