نیب کا چودھری پرویز الٰہی کی فیملی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

438
arrested

لاہور: قومی احتساب ادارے (نیب) نے صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب ادارے (نیب) نے صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،نیب نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نیب نے پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، مونس اور راسخ الٰہی کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا، پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

قومی احتساب ادارہ مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کرے گا۔ نیب حکام نے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھ دیا۔