گھوٹکی میں گیس کا ذخیرہ دریافت

401
global market

اسلام آباد: ماڑی پیٹرولیم نے گھوٹکی میں 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کرلی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ماڑی پیٹرولیم نے دوسرے ہاریزنٹل کنویں کی کامیاب ڈرلنگ سے گیس دریافت کی۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہاریزنٹل ڈرلنگ کی لاگت میں 17 فیصد کی بچت ہوئی۔

ترجمان ماڑِی پیٹرولیم کے مطابق نئی دریافت سے گیس سسٹم میں شامل ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ماڑی پیٹرولیم نے 5 سال میں قومی خزانے میں 366 ارب روپے جمع کرائے۔ کمپنی کی مصنوعات کے باعث 11 ارب ڈالر کی درآمدات کی بچت ہوئی۔

چیئرمین ماڑی پیٹرولیم نے کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی، گیس کی دریافت سے مقامی وسائل میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پیٹرول اور گیس نکالنے کے لیے کام کرتی ہے۔