لاہور: خواتین کو آئی ٹی کی مفت تعلیم کے ذریعے خودانحصار اور باروزگار بنانے کے لیے جماعتِ اسلامی کے پراجیکٹ بنوقابل کے تحت Women Empowerment Program میں اب تک 1100 خواتین نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔
پروگرام کے تحت خواتین کو ای کامرس، گرافک ڈیزائننگ، سوشل میڈیا مینجمنٹ اور فری لانسنگ کے آن لائن کورسز بالکل مفت کروائے جائیں گے، جس کی تعارفی تقریب اتوار 30 جولائی کو لاہور میں ہو گی اور کلاسز کا آغاز اگست کے پہلے ہفتے سے ہو گا۔
اس سے پہلے بنوقابل پراجیکٹ کے Learn & Earn پروگرام کے تحت تقریبا 1200 طلبہ کو بھی آئی ٹی کے آن لائن کورسز مفت کروائے گئے تھے جو تقریبا 2 ماہ جاری رہنے کے بعد چند دن پہلے مکمل ہوئے ہیں۔
کراچی میں بنوقابل پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد لاہور میں اس کا آغاز مئی 2023ء میں جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے نائب امیر وقاص احمد بٹ کی سرپرستی میں لاہور کے صوبائی حلقہ PP-162 سے کیا گیا تھا ، اب اس کا دائرہ الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے پورے لاہور میں پھیلایا جا رہا ہے۔