عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آصف زرداری کی انتھک محنت متاثر کن ہے، شیری رحمان

219
underage marriages

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سابق صدر زرداری انتھک محنت واقعی متاثر کن ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کی سالگرہ کے موقع پر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری کے جنم دن کے موقع پر ان کو اور کے خاندان کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا ملک اور عوام کیلئے صدر زرداری نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو ٹوٹنے سے بچایا، 18ویں متفقہ ترمیم پاس کر کے صوبوں کو حقوق اور اختیار واپس دیے، صدر زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمان کو منتقل کر دیے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ صدر زرداری کی قیادت اور کاوشوں نے سیاسی منظر نامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے، صدر زرداری کی لمبی عمر، صحت اور خوشیوں کیلئے دعاگو ہیں۔