سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئے ریکارڈ زبنا ڈالے

552

کولمبو: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئے ریکارڈز بنا دیے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈرز بلے باز سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں کھیتلے ہوئے 57 رنز بنائے۔

اپنے کیریئر کے پہلے سات ٹیسٹ میچز میں 50 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز کسی کھلاڑی کے پاس نہیں تھا۔

سعود شکیل نے 96.78 کی اوسط سے 871 رنز بنائے، جس میں ان کی 6 ففٹیز اور 2 سینچریز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھیں اور دوسری اننگز میں انہوں نے 30 رنز بنائے تھے۔