لاہور، باپ نے بدترین تشدد سے 4 سالہ بچے کو قتل کردیا

385

 لاہور : میں سوتیلے باپ نے 4 سالہ بچے کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 حکام کے مطابق ملزم بچے کو قتل کرکے لاش پاکپتن لے گیا تھا، پولیس نے بچے کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے لاہور منتقل کردیا۔

 پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔

 تفتیشی حکام نے کہا کہ ملزم عثمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان کا20 روزقبل ہی مقتول چاند کی والدہ سے نکاح ہوا تھا۔ عثمان چاند اور اس کی بہنوں کو تشدد کانشانہ بناتا تھا۔