دیر: بھارت سے آئی انجو نامی لڑکی نے پاکستانی لڑکے نصراللہ سے نکاح کرلیا۔نکاح ڈسٹرکٹ عدالت دیر میں ہوا،لڑکی نے اسلام قبول کرلیا،انجوکا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 35 سالہ انجو نامی بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ نصراللہ سے فیس بک پردوستی ہوئی تھی، وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہے، بھارتی میڈیا میرے والدین کو پریشان نہ کرے۔
پولیس کے مطابق انجو قانونی طورپروزٹ ویزے پرپاکستان آئی، بھارت سے انجونامی لڑکی خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیرپہنچی، یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں، گھومنے کے بعد میں وآپس اپنے ملک چلی جاونگی۔
ڈی پی اواپردیرمشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی لڑکی کے پاس مکمل سفری دستاویزات ہیں، جس کی سیکیورٹی کے انتظامات کر رہے ہیں۔