کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو جیب کتروں سے ہوشیار رکھنے کے لیے بینرز آویزاں کردیے گئے۔
بینرز پر سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو جیب کتروں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسافروں کے لیے آویزاں کیے گئے پیغامات میںجیب کتروں سے ہوشیار رہیں مسافر اپنے سامان کی خود حفاظت کریں جیسے پیغامات درج ہیں۔
بینرز سے متعلق سوشل میڈیا پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو شدید تنقید کا سامنا ہے، ان جملوں کو سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز قراردیا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بینرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بدترین تعارف ہیں جو سکیورٹی سسٹم کی کمزوری کو نمایاں کررہے ہیں۔