کراچی پریس کلب کے تحت ارکان اور انکی فیملیز کیلیے اخراجات اور بچت پر معلوماتی ورکشاپ

717

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری): کراچی پریس کلب اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے بچت، بجٹ اور اخراجات میں توازن رکھنے کے حوالے سے ایک معلوماتی فیملی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

فیملی ورکشاپ میں اتالیق کے سی ای او شہزاد قمرنے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے پریس کلب کے اراکین خصوصاً خواتین کو آسمان سے چھوتی مہنگائی میں گھر کا بجٹ بہتر انداز میں بنانے اور غیرضروری خرچوں سے نجات کے طریقےبتائے۔ اس کے علاوہ بچوں سےسوالات کے ذریعے یہ احساس دلایا گیا کہ ضرورت کیا ہے اور خواہشات کیا ہیں۔

ورکشاپ کا مقصد کراچی پریس کلب کے ارکان اور ان کے اہل خانہ یہ جان سکیں گےکہ وہ کیا تدابیر اختیارکریں جس کے ذریعے بچت، بجٹ اور اخراجات میں توازن رکھاجا سکتا ہے۔

فیملی ورکشاپ سے کراچی پریس کلب کے نائب صدر مشتاق سہیل، سیکرٹری شعیب احمداسکلز ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری حامد الرحمن نے بھی خطاب کیا۔ورکشاپ میں کے پی سی کےخازن احتشام سعید قریشی ،ممبر گورننگ باڈی، کلثوم جہاں،ذوالفقار وہچو، سمیت  سینئر صحافیوں ان کی  اہلیہ اور بچوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

فیملی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےنائب صدر مشتاق سہیل نے مہنگائی کے اس دور میں صحافی اپنی آمدنی اور اخراجات کو کس طرح بیلنس رکھ سکتے ہیں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ کراچی پریس کلب پاکستان کا وہ واحد پریس کلب ہے جہاں  پریس کلب کے ارکین اور ان کے اہل خانہ اور بچوں کے لیے  بچت، بجٹ اور اخراجات میں توازن رکھنے کے حوالے سے  ایک معلوماتی فیملی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ ورکشاپ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو بجٹ، آمدنی، اخراجات اور پچت کرنے میں معاون  ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی نے  اپنے اراکین کے اسکلز کوبڑھانے کے لیےمختلف موضوعات پر 7 سے زائد ورکشاپ کا انعقاد کرچکی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی پریس کلب اپنےخواتین ارکان کے لیے محرم الحرام کےبعد فوڈ پانڈا کے تعاون سے کھانا پکانے کے حوالےسے ایک ورکشاپ کا انعقاد کرے گی جس کے زریعے  خواتین اراکین اپنی روزگار میں اضافے کے ساتھ ذریعے آمدن میں بھی اضافہ کرسکتی ہیں۔

اتالیق کے سی ای او شہزاد قمر نے فیملی ورکشاپ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بچت ایس تھری کا نام ہے ،پہلا spend خرچہ دوسرا share لوگوں پر خرچ کرنا اور تیسراہے save یعنی بچت کرناشامل ہے۔

گھر کا بجٹ مرتب کرنے کے لیے پہلا کام اپنی تمام ماہانہ یا ہفتہ وار آمدنی کو تین حصوں میں تقسیم کرنا ہے۔پہلا حصہ تو ان اخراجات کا ہےجو آپ کی ضروریات زندگی ہیں یعنی وہ اشیا جو آپ کو ہر صورت چاہیے اور ان کے بغیر گزارا نہیں۔ ان میں مکان کا کرایہ، یوٹیلٹی بلز، بچوں کی فیسں اور سودا سلف وغیرہ شامل ہے۔

دوسرا حصہ شیئر ہے آپ اپنی آمدنی کا کتنا حصہ دوسروں پر یعنی اللہ کی راہ میں خر چ کرتے ہیں جب کہ تیسرا حصہ ہے بچت یعنی آپ شروع میں ہی فیصلہ کر لیں کہ آپ نے کتنی بچت کرنی ہے۔جب 3 حصے بن جائیں تو آپ پر یہ واضح ہو گیا ہے کہ لازم اخراجات کیا ہیں یعنی وہ خرچے جن سے جان چھڑانا تقریباً ناممکن ہے۔

ایسا کرنے سے آپ پر یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ کون سے اخراجات لازم نہیں اور ان میں رد و بدل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں حالیہ اضافے نے متوسط، خصوصاً زیریں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افرادکے لیے گھر کا خرچ چلانا مشکل کر دیا ہے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے مگر آمدن وہیں ہے جہاں کئی سال پہلے تھی۔

یہ حقیقت ہے کہ اس قدر مہنگائی میں محدود آمدنی رکھنے والے خاندانوں کے لیے بچت کا سوچنا بھی مشکل ہے مگر ناممکن تو کچھ بھی نہیں۔تو کوشش کریں کہ جب آپ بجٹ مرتب کرنے کی فہرست بنائیں تو ایک خانہ بچت کا بھی ہو۔اور ضروری نہیں کہ بچت کئی ہزار روپے کی ہو، یہ چند سو کی بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک عام مڈل کلاس خاندان کیسے اپنا گھریلوں بجٹ ترتیب دے سکتا ہے۔

چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائےیہ ایک بنیادی حصول ہے کہ اگر آپ اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کریں گے تو مالی لحاظ سے کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا آپ کے ہی ہاتھ میں ہے، بس اپنی آمدنی میں اضافے اور ایک حد میں رہتے ہوئے اخراجات کو کنٹرول کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

بچت کے اچھے اصولوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اخراجات کی فہرست میں معمولی سے معمولی اشیا کو بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے اخراجات کو ٹریک کرنا آسان ہوتا ہے۔اخراجات کو کنٹرول کرنا اور بچت ضروری عادات ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ کمانا بھی اہمیت رکھتا ہے، تو آمدنی بڑھانے کے طریقوں کو دیکھیں۔

اپنے کسی مشغلے سے کمانے کا ذریعہ ڈھونڈنے کی کوشش کریں، جیسے آن لائن کچھ بنا کر بیچنا وغیرہ، اگر آپ کے پاس وقت نہیں تو اپنی ملازمت میں تنخواہ کو بڑھانے کے طریقے ڈھونڈیں، جانیں کہ تنخواہ میں اضافے کے لیے کیا کچھ درکار ہے اور پھر اس کی کوشش کریں۔ نئی صلاحتیوں اور تعلیم کو سیکھیں جس سے بھی آمدنی میں اضافے کا موقع بڑھ جاتا ہے۔

اگر آپ ابھی بچت شروع کررہے ہیں تو کم بچت سے آغاز کریں کیونکہ چھوٹی تبدیلی کو اپنانا زندگی کو مکمل بدلنے سے آسان ہوتا ہے۔ورکشاپ کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری نے اتالیق کے سی ای او اور ٹرینرشہزاد قمر کو کے پی سی کاسوینئرپیش کیا۔