جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان کی تقریب حلف برداری

867
جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان کی تقریب حلف برداری

اسلام آباد: ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے چھٹے امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ،تقریب حلف برداری  جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے مرکزی دفتر  اسلام آبا میں ہوئی ۔

تقریب میں آزاد کشمیر اور پاکستان سے بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ،امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان،سابق وزرائے اعظم سردار عتیق احمد خان،سردار محمد یعقوب خان،صدرمسلم لیگ ن شاہ غلام قادر،سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان ،کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس محمود ساغر، ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی ،مولانا عبدالسمیع سمیت دیگرنے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

مرکز جماعت اسلامی میں ہونے والی تقریب میں  جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے سابق امراء جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،کنونیئر تحریک حریت غلام محمد صفی، کشمیری رہنما ،غلام نبی نوشہری،الطاف بٹ ،سابق ڈی آئی جی فہیم عباسی،صدر بزنس فورم پاکستان کاشف چوہدری،عمران عزیز،،اے کے این ایس کے صدر امجد چوہدری،جموں وکشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر خاور نواز راجہ،چیف ایڈیٹر روزنامہ جموں وکشمیر عامر محبوب،گروپ ایڈیٹر راجہ کفیل،ایڈیٹر شہزاد راٹھور،جی ٹی وی کے اینکر خواجہ متین،جموں وکشمیر جرنلسٹ فورم کے سیکرٹری جنرل عقیل انجم،چیف ایڈیٹر جنت نظیر اعجاز خان،مقدر شاہ،ماجد افسر،شہزاد خان،حسیب شبیر چوہدری،صفدر گردیزی،مقصود منتظر،راجہ بشیر عثمانی،لطیف ڈار،ہلال احمد،محمد سلیم سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

تقریب حلف برداری کے بعد شرکائے تقریب کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔اس موقع پر نومنتخب امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں مولانا مودودی کی شکل میں ایک عظیم ہستی عطا کی جس نے زندگی کا شعور دیا ،ان کے لٹریچر نے پوری دنیا میں ایک انقلاب پیدا کیا ہے ہمارے ہاں ظالمانہ و جابرانہ نظام مسلط کیا ہے جس نظام کو ہم نے اکھاڑنا ہے اللہ تعالیٰ کے دین کی سربلندی کے لیے ہمیں یک جان ہوکر آگے بڑھنا ہوگا ۔

ڈاکٹر محمدمشتاق خان نے کہا کہ ہزار ہا لوگوں نے آزاد کشمیر و پاکستان بھر سے ہمارے نوجوانوں نے اپنا خون پیش کیا ہے ہم نے ان شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہوے آگے بڑھنا ہے اپنے قدموں کو ثابت قدم رکھنا ہے اپنی دعوت اور اپنے کام میں ڈٹ جائیں اپنے نصب العین کو لے کر آگے بڑھیں اس وقت عالمی سطح پر اسلام کے خلاف پروپیگنڈا بڑھ رہا ہے ہم طاغوت کے نظام کو کسی طور قبول نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ باطل کا نظام اب ختم ہونے والا ہے اسلام کا عادلانہ نظام نافذ ہوگامقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی کی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے ہمارے نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ان شہداء کی عظیم قربانی کو فراموش نہیں کریں گے حریت کانفرنس اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں آزاد کشمیر کے عوام آپ کی پشت پر ہیں تحریک آزادی کشمیر کے لیے قاضی حسین احمد مرحوم کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ہم اپنی مثبت سرگرمیوں کو تیز تر کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کشمیر کی وحدت کو قائم رکھیں گے ۔