دریائے راوی سے پانی لاہور کے مضافاتی علاقے میں داخل، فصلیں زیر آب

305

 لاہور: دریائے راوی سے پانی لاہور کے مضافاتی علاقے میں داخل ہوگیا جس سے چوہنگ کے گاو¿ں میں کھڑی فصلیں زیرِ آب آگئیں۔

لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ کے قریب واقع گاو¿ں نانوں ڈوگر میں دریا کا پانی داخل ہو گیا جس سے کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 اس صورت حال پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ انتظامیہ نے ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کا اخراج کم کر دیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پانی کا دباو¿ بڑھنے سے زمینیں زیر آب آگئیں۔

 علاقہ مکینوں کے مطابق گاو¿ں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھا جو ٹوٹ گیا ہے، ابھی تک کوئی حکومتی نمائندہ اور ریسکیو ٹیمیں یہاں نہیں پہنچیں۔

 متاثر گاو¿ں کے لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں