لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے موسم گرما کی تعطیلات کا چوتھے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا۔
فوری نوعیت کی اپیلوں اور درخواستوں کی سماعت کیلئے 5 ڈویژن اور 11 سنگل بنچ تشکیل، پرنسپل سیٹ پر 3 ڈویژن بنچ، 6 سنگل بنچ تشکیل، بہاولپور بنچ پر ایک سنگل بنچ تشکیل جبکہ اپیلوں پر سماعت نہیں ہوگی۔
ملتان بنچ پر فوری نوعیت کی اپیلوں اور کیسز کی سماعت کیلئے ایک ڈویژن اور دو سنگل بنچ تشکیل، راولپنڈی بنچ پر فوری نوعیت کی اپیلوں اور کیسز کی سماعت کیلئے ایک ڈویژن اور دو سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔