اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی

462

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر وفاقی پولیس کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی ۔

عدالت عالیہ کی جانب سے ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے افسران کو احکامات جاری کئے کہ تحریری جواب دیں کہ کیوں نا آپ کے خلاف باقاعدہ توہین عدالت کی کارروائی اور ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے افسران کو حکم دیا کہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور دس روز میں جواب جمع کرائیں۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ تین اگست تک ملتوی کردی ۔