لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں مون سون کا سلسلہ جاری

355

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں مون سون کا تازہ ترین اسپیل ہفتہ کو ہوا جس سے درجہ حرارت کئی ڈگری تک گر گیاموسم سہانا ہو گیا گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

پنجاب کے مختلف شہروں  جن میں بھکر، قصور، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی جہاں سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ان علاقوں میں پارہ کافی نیچے آگیا۔

لاہور میں ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، شملہ پہاڑی، داتا دربار، گلشن راوی، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، سمن آباد، باغبانپورہ، گڑھی شاہو اور برکی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

سب سے زیادہ 173 ملی میٹر بارش I گلشن راوی میں ریکارڈ کی گئی، لاہور کے 8 علاقوں بشمول لکشمی چوک، نشتر ٹاؤن اور قرطبہ چوک میں اب تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے۔

جیل روڈ پر 88 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 84 ملی میٹر، گلبرگ میں 87 ملی میٹر، اپر مال میں 95 ملی میٹر جبکہ پانی والا تالاب میں 141 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تاہم بارش کے باعث مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔ لاہور، قصور اور دیگر شہروں کے نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے ہیں اور کئی علاقوں میں بجلی کی بندش ہے۔