نئی دہلی: بھارت میں رواں برس طے کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں شائقین نے ہوٹلز چھوڑ کر بھارتی اسپتالوں میں بکنگ کروانا شروع کردیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ میں ایونٹ کے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ ترین میچ دیکھنے کے لیے شائقین نے ہوٹلوں کے بجائے اسپتالوں میں بکنگ کروا لی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ایونٹ کا دلچسپ ترین میچ احمد آباد میں ہوگا، جسے دیکھنے کے لیے شائقین نے مہنگے ہونے کی وجہ سے ہوٹلوں میں بکنگ کروانے کے بجائے اسپتالوں میں سستی بکنگ کروا لی ہے، جہاں انہیں کم پیسوں میں بیڈ مل رہے ہیں۔
احمد آباد کے نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہوگا، جس کی وجہ سے وہاں ہوٹلوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں جب کہ فضائی کمپنیوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب شائقین کا کہنا ہے کہ مہنگے ہوٹل کی بکنگ کروانے کے بجائے وہ اسپتالوں میں بکنگ کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں جب کہ احمد آباد میں اسپتالوں نے کم قیمت میں شائقین کی بکنگ شروع کردی ہے۔