اگلے تین روز منگلا، جہلم اور چناب میں پانی کا اخراج تیز ہونے کا امکان

394

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اگلے تین روز منگلا، جہلم اور چناب میں پانی کا اخراج تیز ہونے کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

تفصیلات  کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اگلے تین روز منگلا، جہلم اور چناب میں پانی کا اخراج تیز ہونے کا امکان ہے، اسی دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان بھی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ دریا سے منسلک نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔تیز آ ندھی سے بجلی کے کھمبے، سولر پینل، درختوں اور زیرِتعمیر عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا بھی خدشہ ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور متعلقہ ادارے کو سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو فعال بنانے کا کہا گیا ہے۔