لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

251
gangsters

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے جہاں انہیں ضمانت میں توسیع مل گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاﺅس حملہ سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے عدالت کے روبرو پیش ہونے کے بعد عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی گئی۔

دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تفتیش مکمل کرلی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے جناح ہاﺅس حملے، جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ، شادمان سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔