لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی عسکری ٹاور میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عسکری ٹاور میں جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔
سابق وفاقی وزیر نے جناح ہاس اور مسلم لیگ ن کے آفس میں جلا گھیرا کے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت دائر کردی۔ عدالت نے اسد عمر کو دونوں مقدمات میں بھی شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔