اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہو گا، گوا ایس سی او وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر بھارت نے بیانات دے کر پہل کی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، یہ کسی بھی یوکرینی وزیر خارجہ کا پہلا پاکستان کا دورہ تھا، اس دوران تجارت،سرمایہ کاری سمیت دیگرشعبوں میں تعلقات کے فروغ پربات ہوئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول زرداری نے بحراسودکے تنازع کے پر امن حل اور یوکرین روس تنازع کوبات چیت سے حل کرنے پر زوردیا۔