ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل میں پاک بھارت کا ٹاکرا ہوگا

550
Asia Cup

لاہور: ایمرجنگ ایشیا کپ ٹائٹل کے لیے فیصلہ کن جنگ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ٹاکرا ہوگا۔

پاکستان نے سری لنکا جب کہ  بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ گرین شرٹس اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی شاہیوں نے کولمبو میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 60رنز سے شکست دی۔ دفاعی چیمپئن ٹیم نے 322رنز کا قابل قدر مجموعہ حاصل کیا۔

عمیر بن یوسف88، کپتان محمد حارث52، مبصر خان42کی اننگز کھیلے۔ لاہیرو سمارا کون اور چامیکا کرونا رتنے نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان آئی لینڈرز پر ہوم کنڈیشنز میں بھی گھبراہٹ طاری رہی اور نتیجے میں پوری ٹیم 46ویں اوور میں 262پر ڈھیر ہوگئی۔ اویشکا فرنانڈو اور ساہان اراچیگے نے 97،97رنز بنائے دیگر بیٹرز کوئی خاص مزاحمت نہ کرپائے۔

مین آف دی میچ ارشد اقبال نے 5 وکٹیں لیں۔ مبصر خان اور سفیان مقیم نے 2،2شکار کیے۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 51رنز سے مات دی۔ فاتح ٹیم نے 211رنز بنائے۔ بنگلا دیش الیون 70رنز کی اوپننگ شراکت کے باوجود 160تک محدود رہی۔ نشانت سندھو نے 5شکار کیے۔ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔