چین کے تعاون سے تیار کردہ مزید دو 054 ایلفا فریگیٹس پاکستانی بحری بیڑے میں شامل

387
چین کے تعاون سے تیار کردہ مزید دو 054 ایلفا فریگیٹس پاکستانی بحری بیڑے میں شامل

کراچی:ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے تعاون سے تیار کردہ مزید دو 054 ایلفا فریگیٹس پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان پاکستان کے بحری بیڑے میں شامل ہو گئے۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیر دفاع کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق مہمان خصوصی نے پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان کی کمانڈ سکرولز کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کیں، وزیر دفاع نے خطے میں بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی، خواجہ محمد آصف نے جہازوں کی بروقت تکمیل پرہڈونگ ژونگواشپ یارڈ چائنہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ جہازوں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا، پی این ایس شاہ جہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان جدید ہتھیاروں اور سینسرز سیلیس کثیرالمقاصد جہاز ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں سول و ملٹری افسران اور چینی شپ یارڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔