کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

348

کراچی: شہر قائد میں کل سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون بارشوں کا سلسلہ گزشتہ رات گئے مشرقی سندھ میں داخل ہوگیا، جس کے بعد چھور کے علاقے میں سب سے زیادہ بارش 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اسلام کوٹ میں 24،سکھر13.2،چھاچھرو12،دادو اور مٹھی 7،بدین 4،خیرپور اور موہنجودڑو،3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ سب سے کم بارش روہڑی میں 2 ملی میٹر ریکارڈ  وئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سمیت دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں آج درمیانی و تیز بارشیں ہوسکتی ہیں  جب کہ کراچی میں جمعے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  اور بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے ۔ کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔