جعلی دستاویزات پر عراق جانیوالے 6 ملزمان کراچی پہنچتے ہی گرفتار

484
جعلی دستاویزات پر عراق جانیوالے 6 ملزمان کراچی پہنچتے ہی گرفتار

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے امیگریشن سیل نے غیر قانونی طور پر عراق جا کر واپس پہنچنے والے 6 ملزمان کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں امتیاز حسین، ضمیر حسین، محمد عمران، عندلیپ حسنین، جلیل احمد اور جواد حسین شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹس پر عراق کے جعلی ویزے لگے ہوئے ہیں جبکہ ملزمان کے پاسپورٹس پر لگی انٹری اسٹمپس بھی جعلی ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر کے عراق پہنچے تھے، ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے گبد بارڈر پار کیا، گرفتار ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔