اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ یوکرائن کو کسی طرح بھی اسلحہ فراہم نہیں کر رہے ، یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، روس اور ترکیہ میں میرے شراکت دار یوکرین گندم معاہدے پر پاکستان کے خدشات پر غور کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور روس، یوکرین کا تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، ہم نے ملاقات میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ مذاکرات اور تعلقات کی اہمیت پر اتفاق کیا، ہم مقررہ وقت پر مختلف ادارہ جاتی مکینزم میں اجلاس منعقد کرنے پر بھی متفق ہیں۔
بلاول زرداری نے کہا کہ اقتصادی، تجارتی، زرعی، دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت تعلقات میں وسعت پر اتفاق ہوا ہے ۔پاکستان اور یوکرائن کے مابین دوطرفہ مذاکرات میںیوکرائن کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس پر تشویش کا اظہار کیا۔
یوکرائنی وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو مضبوط بنانے، اناج خصوصا گندم کی فراہمی میں ہمیشہ تعاون کیا۔پاکستان دوست ملک ہے، دوست ہی مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں پاکستان اور یوکرائن مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں جنگ نے زندگی کا پہیہ نہیں روکا۔