اعظم خان کے بیان میں قانونی طور پر کچھ خاص نظر نہیں آیا، اسد عمر

293

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اعظم خان کے بیان میں قانونی طور پر تو کچھ نظر نہیں آیا۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئی پارٹیاں لانچ ہو رہی ہیں تاہم سیاسی پارٹیاں بند کمروں میں نہیں بنتیں، پارٹیاں عوام بناتے ہیں اور وہی چلاتے ہیں، کسی پارٹی کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں مگر اب دیکھتے ہیں انہیں کیا کامیابی ملتی ہے، اعظم خان کا جو 164 کا بیان سامنے آیا ہے مجھے اس میں قانونی لحاظ سے کچھ خاص نظر نہیں آیا۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے 24 جولائی کو بلایا ہے، جائیں گے اور حقائق بتائیں گے