یوکرین کے وزیر خارجہ 20 جولائی کو 2روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے گے

242

اسلام آباد:یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا 20 جولائی کو 2روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے گے ۔

دفتر خارجہ نے یوکرین کے وزیر خارجہ کے دورے پاکستان کی تصدیق کر دی  ۔

زرئع کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ اپنے اس مختصر اور ہنگامی دورے میں   وزیر اعظم شہباز شریف  اوراپنے ہم منصب   وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ” تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں” پاکستان اور یوکرین کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں ۔

دیمیترو کولیبا کا یہ دورہ 1993 میں پاکستان اور یوکرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد یوکرین کی جانب سے یہ پہلا وزارتی دورہ ہے۔

دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔”