شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے طلبی کو نوٹس جاری کردیا

310

راولپنڈی: پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔شیخ رشید کو کل صبح 11 بجے ایس پی ہیڈکوارٹرز آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شیخ رشید احمد کو طلبی نوٹس ان کے وکیل سردار شہباز خان کے ذریعے جاری کیا گیا۔طلبی نوٹس آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی کو شیخ رشید کی جانب سے دی گئی درخواست پر جاری کیا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی کی حدود میں واقع گالف سٹی میں شیخ رشید کی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس نے چھاپا مار کر خلاف قانون اقدام کیا تھا۔