فیصل آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 2018میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا مگر افسوس کہ ایک سازش کے تحت مسلم لیگ کی حکومت کو گرایا گیا اور عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا جس نے ملک میں سوائے نفرت کا بیج بونے کے اور کچھ نہیں کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمرانی دور میں ان پر بھی ایک ایسا ہی جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ بنایاگیا جس کے متعلق انہیں عدالت جا کر علم ہوا کہ ان کی گاڑی سے پندرہ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی باری عمران فتہ ملک پر مسلط کیا گیاجس نے اپنے آپ کو فرشتہ اور باقی سب کو چور کہا، عمران خان کے دور حکومت میں میاں شہباز شریف نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی تھی اور بلاول زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ مگر اس نے کہا کہ آپ چور ہیں اور این آر او لینا چاہتے ہیں۔