کراچی اور لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ

636

کراچی اور لاہور: میں ٹماٹر کی قیمت بڑھ گئی ۔کراچی میں ٹماٹر 60 1روپے کلو فروخت ہونے لگے۔

دوسری جانب لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافے کے بعد ٹماٹر 120روپے کلو ہو گئے۔لاہور میں دو روز قبل ٹماٹر 80 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔

اس حوالے سے دکاندار نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی قلت بڑھ رہی ہے، کوئٹہ سے ٹماٹر کے ٹرک 10 کے بجائے 3 آرہے ہیں۔ لاہور میں دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔