دوا لے کر گھر جانے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ٹریفک حادثے میں جاں بحق

309
died

لاڑکانہ: سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے.

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں انڈس ہائی وے پر وسند شاخ کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے،مرنے والوں میں منظور،اس کی بہن منظوراں، بیٹا یوسف اور ایک نوزائیدہ بچہ شامل ہے، جاں بحق ہونے والے افراد لاڑکانہ سے دوائی لے کر گاؤں سیکرا جا رہے تھے.

پولیس کے مطابق نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور ٹرک کو تحویل میں لے کر گڑھی خدا بخش تھانے منتقل کر دیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی چیئرمین اعجاز لغاری ہسپتال پہنچ گئے، نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔