لاہور: ملک میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پنجاب سے دو ماہ کے دوران 63 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت 8 مختلف شہروں سے 63 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 21 خواتین کو 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے شبہے پر حراست میں لیا گیا۔ سب سے زیادہ 47 خواتین کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ 22 خواتین کو تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل کردیا گیا، جن میں سے لاہور سے گرفتار 21 اور راولپنڈی سے گرفتار ایک خاتون کو جوڈیشل کیا گیا۔
8 شہروں سے گرفتار ہونے والی 59 خواتین کو ضمانت پر رہائی مل گئی۔ لاہور کی 31 راولپنڈی کی 11 خواتین کو ضمانت پر چھوڑا گیا جب کہ فیصل آباد کی 8 اور ملتان کی 4 خواتین کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔