اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے ‘‘سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بینچ 21 جولائی کو پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس نے اس سلسلے میں تمام درخواست گزاروں اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
واضح رہے کہ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کو عیدالاضحیٰ کے بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔