شیخوپورہ : موٹروے پر تیزرفتار کار الٹنے کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
شیخوپورہ موٹروے پر رن مینار کے قریب تیزرفتار کار الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیا۔
ریسکیو کے مطابق کار میں سوار افراد لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے ۔