اسلام آباد کے اداروں بلخصوص پولیس کو ماڈل بنایا جائے گا، وزیر داخلہ

340

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور اسکے اداروں کو ماڈل بنائیں گے، وفاقی دارالحکومت میں ایک سال کے دوران 100 ارب کے منصوبے مکمل کئے گئے ، 150 ارب کے منصوبے جاری ہیں۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں ، اکثریت اسلام آباد کو دیکھ کر یہ اندازہ لگاتی ہے کہ پاکستان کیسا ہے ،ایسے میں اسلام آباد ، اسلام آباد کے اداروں بلخصوص اسلام آباد پولیس کو ماڈل بنایا جائے گا ۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے ایک سال میں پوری کوشش کی کہ عوامی خدمت کی نوعیت کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، بارہ کہو فلائی اوور کی تکمیل کے بعد نہ صرف راولپنڈی اسلام آباد بلکہ ملک کے مختلف حصوں سے مری ، آزاد کشمیر جانے والے افراد کو ایک بہترین سفری سہولت فراہم ہوگی ۔