قانون کی حکمرانی ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد ہے، راجہ پرویز اشرف

222

اسلام آباد: اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے  کہا ہے کہ  ملک کی ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لیے قانون کی حکمرانی اور ریاستی اداروں کے مابین قریبی رابطوں اور تعاون کا فروغ ناگزیر ہے۔

انہوں نے قانونی نظام کو مزید بہتر بنانے، فوری اور شفاف انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسپیکر نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد ہے، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، پارلیمان آئینی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے جو تمام شہریوں کے لیے انصاف اور مساوی حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ   اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے قانونی نظام کو مزید بہتر بنانے اور عوام کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اسپیکر قومی اسمبلی کے عزم کو سراہا۔

انہوں نے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور قانونی نظام کو آسان بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو بھی دہرایا۔