حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔
حاجی گلبر خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک سے ہے۔ پی ٹی آئی گروپ نے رات گئے پریس کانفرنس میں الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حاجی گلبر واحد امیدوار رہ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپے کی سکیموں کا لالچ دیا گیا، عدم تعاون پر ساتھی اراکین کو گرفتاریوں اور مقدمات کی دھمکیاں دی گئیں۔ حاجی گلبرخان کو فرود بلاک سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔ انہیں گلگت بلتستان اسمبلی کے آج کے اجلاس میں موجود 20 سے 19 ارکان نے ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ جعلی ڈگری کیس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔
حاجی گلبر خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے، وہ نومبر 2009 کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے، 2009 میں حاجی گلبر خان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں وزیر صحت تھے، حاجی گلبر خان کو مسلم لیگ ن نے وزیر صحت بنایا تھا۔ 2015 میں امیدوار کو شکست ہوئی۔